شکارپور: مسافر وین اور کار میں تصادم، 20 افراد شدید زخمی

Jan 15, 2024 | 19:55:PM
شکارپور: مسافر وین اور کار میں تصادم، 20 افراد شدید زخمی
کیپشن: شکارپور: مسافر وین اور کار میں تصادم، 20 افراد شدید زخمی
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالجبار ابڑو) شکارپور لاڑکانہ انڈس ہائی وے پر  تیز رفتار مسافر وین اور کار میں تصادم، خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شکارپور لاڑکانہ انڈس ہائی وے مدیجی میں تیز رفتار مسافر وین اور کار میں تصادم ہوا، حادثے کے نتیجے میں 20 افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثہ مسافر وین اور کار کے درمیان تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدر عہدے سے مستعفی

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔