گوجرانوالہ، نگران وزیراعلیٰ بزنس فیسلیٹیشن سنٹر سمیت متعدد منصوبوں کا افتتاح کردیا

Jan 15, 2024 | 19:18:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے صوبائی وزراء سیمت گوجرانوالہ کے دورے کے موقع پر پنجاب کے تیسرے فیسیلیٹیشن سنٹر، سکوائش اکیڈمی اور گوجرانوالہ جمخانہ کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ نے 17 کلومیٹر طویل وزیر آباد سیالکوٹ کشمیر روڈ اور گوجرانوالہ پسرور روڈ سیکشن ایکسپریس وے کے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔

بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ون ونڈو آپریشن کا جائزہ لیا اور صوبائی و وفاقی محکموں کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور این او سیز کا اجراء مقررہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاہور اور سیالکوٹ کے بعد آج گوجرانوالہ میں بھی بزنس فیسیلیٹیشن سینٹرفنکشنل کردیا گیا ہے، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں بھی بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرز جلد فنکشنل کر دیے جائیں گے۔ نگران وزیراعلیٰ نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی پراجیکٹ ہیڈ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے: محسن نقوی کا ڈرائیونگ لائسنس فیس میں کمی سے متعلق اہم اعلان

گوجرانوالہ کے دورے کے دوران نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے  سکوائش اکیڈمی کا دورہ بھی کیا اور فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، منصور قادر، عامر میر، بلال افضل، مشیر کھیل وہاب ریاض، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر گوجرانوالہ، آر پی او، سی پی او گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، صدر چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ اور دیگر حکام بھی نگران وزیراعلیٰ کے ساتھ موجود تھے۔