رتوڈیرو:پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیاگیا

Jan 15, 2021 | 19:03:PM
رتوڈیرو:پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رتو ڈیرو میں گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے پر جوڑے کو قتل کئے جانے کی اطلاعات ہیں،دونوں کو قتل کرنے کے بعد نعشیں انجان جگہ پر دفن کردی گئیں۔
پولیس کے مطابق نوجوان شعیب اور وحیدہ آپس میں کزن بتائیں جاتے ہیں، شعیب کی عمر 24 جبکہ وحیدہ کی 18 سال ہے دونوں نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی،پولیس کاکہناہے کہ نوجوان شعیب اور وحیدہ جلبانی کو دھوکہ دیکر واپس بلایا گیا جس کے بعد ان کو قتل کر دیا گیا ہے۔
نوجوان شعیب جلبانی کے بھائی سہیل جلبانی نے پولیس کو اطلاع دی ،جس کے بعد پولیس نے سٹیٹ کی جانب سے 7 افراد پر کیس داخل کردیا،سہیل جلبانی کا کہنا تھا کہ اطلاع دینے سے مجھے بھی مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں،پولیس نے کارروائی کرتے دو افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کےلئے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا۔