کوروناکازور،مزید45اموات،2417نئےمریض

Jan 15, 2021 | 09:08:AM
کوروناکازور،مزید45اموات،2417نئےمریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک میں کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا،24 گھنٹوں میں مزید45 افراد  جان کی بازی ہارگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 863 ہوگئی جبکہ  پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار 338 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 72 لاکھ 84 ہزار 9 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 359 نئے ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے  2 ہزار 417 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق  پنجاب میں ایک لاکھ 47 ہزار 953، سندھ میں 2 لاکھ 31 ہزار 953، خیبر پختونخوا میں 62 ہزار 719، بلوچستان میں 18 ہزار 515، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882، اسلام آباد میں 39 ہزار 749 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 567 کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں مہلک  وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 863  تک پہنچ چکی ہے۔ پنجاب میں 4 ہزار 370، سندھ میں 3 ہزار 755، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 762، اسلام آباد میں 449، بلوچستان میں 189، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 237 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں  اب تک 4 لاکھ 69 ہزار 306 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 294 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔