کراچی:ہوٹل میں مفت کھانا کھانے، انتظامیہ سے جھگڑے پر اہلکار ساتھیوں سمیت گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکار کو دوستوں کے ہمراہ مفت کباب اور مچھلی کھانا مہنگا پڑ گیا، سرجانی پولیس سٹیشن میں تعینات پولیس اہلکار کو ساتھیوں سمیت پاکستان بازار پولیس نے گرفتار کرلیا۔
دکاندار کی مدعیت میں اہلکار اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں درج کرلیا گیا، پولیس اہلکار تنزیل شراب کے نشے میں دھت ہوکر دوستوں کے ہمراہ مچھلی ، کباب کھانے پہنچا۔
مدعی نے الزام عائد کیا کہ 5 افراد نے ہوٹل پر آکر کباب اور مچھلی فرائی کا آرڈر دیا،کھانا کھانے کے بعد پیسے طلب کئے گئے تو پولیس اہلکار طیش میں آگیا، پولیس اہلکار تنزیل نے پیسے مانگنے پر پستول تان لیا، اور شور شرابہ شروع کردیا ۔
مدعی نے مقدمہ موقف اپنایا کہ شور شرابہ کرنے کے بعد پانچوں افراد نے میرے بھائی وحید کو مارنا شروع کردیا،نشے میں دھت افراد نے ہوٹل کی کرسیاں اٹھا کر پھینکنا شروع کردی ، علاقائی پولیس بھی موقع پر پہنچی ، اس سے قبل 3 افراد کو ہم نے پکڑا 2 فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں :نامور ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شروع کر دیا