فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

Feb 15, 2026 | 08:17:AM
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
کیپشن: گوگل
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی ہے۔
 آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف آف ڈیفنس سروسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جرمنی کے 3 روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے 62ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل کی جرمن وزیر داخلہ، مشیر خارجہ اور چیف آف ڈیفنس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جن میں دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیر پور: قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹریلر  میں خوفناک تصادم،11افراد جاں بحق،10زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کی برازیل کے جوائنٹ سٹاف سربراہ اور لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں دفاعی تعاون، عالمی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔