باچاخان یونیورسٹی چارسدہ، غیرملکی ترانہ پڑھنے پر 4 طلبا یونیورسٹی سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی ڈسپلنری کمیٹی نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 4 طلبا کو فارغ کردیا۔
یونیورسٹی اعلامیےکے مطابق ڈسپلنری کمیٹی نے 4 طلباکے خلاف کارروائی کی۔
اعلامیےکے مطابق چاروں طلبا نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا۔
یونیورسٹی اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ چاروں طلبا نے غیرملکی ترانہ اس انداز میں گایا جس کا مقصد بے امنی کو ہوا دینا تھا، طلبا نے ریاست کے خلاف یونیورسٹی احاطے میں نعرے بازی بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں:مراد سعید بھی چھوڑ گئے !