پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید سینیٹر شپ سے مستعفی ، پارلیمنٹ سے اجتماعی استعفوں کا مطالبہ

Feb 15, 2026 | 00:13:AM
پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید سینیٹر شپ سے مستعفی ، پارلیمنٹ سے اجتماعی استعفوں کا مطالبہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے سینیٹر شپ سے مستعفی ہوتے ہوئے استعفیٰ  پارٹی چیئرمین کو بھجوا دیا ،مراد سعید نے پارلیمنٹ سے اجتماعی استعفوں کا مطالبہ کا کر دیا ۔

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کو ذاتی معالجین کی موجودگی میں فوری علاج فراہم کیا جائے،انھوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ نوجوان 36 گھنٹے سے شاہراہیں بند کیے ہوئے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جڑوں پر وار کرنے کی ضرورت ہے، انھوں نے سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اور سندھ اسمبلی سے یک مشت استعفوں کی تجویز بھی پیش کی ۔

انھوں نے کہا کہ پرامن دھرنے دینے والے ارکان کو پارلیمنٹ میں محصور کیا گیا جبکہ ملک بھر میں احتجاج کا دائرہ بڑھانے کی اپیل بھی کی گئی ہے، مراد سعید نے کہا کہ استعفیٰ پارٹی نگران چیئرمین بیرسٹر گوہر اور جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ کو ارسال کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، 19 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب