ڈاکوؤں کا جدید اسلحہ کیساتھ کوئٹہ جانیوالی کوچ پر حملہ،متعدد مسافر لاپتہ

Dec 15, 2025 | 23:53:PM
 ڈاکوؤں کا جدید اسلحہ کیساتھ کوئٹہ جانیوالی کوچ پر حملہ،متعدد مسافر لاپتہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو  میں کنبھڑا تھانہ کی حدود میں صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، متعدد مسافر لاپتہ۔

عینی شاہد کے بیان  کے مطابق بس میں 27 افراد سوار تھے، خواتین اور کچھ افراد کو ڈاکوؤں نے چھوڑا باقیوں کو لے گئے، ڈاکوؤں کی تعداد درجنوں میں تھی اور سب کے پاس جدید اسلحہ تھا۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکابندی کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق  کچھ مسافر لاپتہ ہیں جو خوف کے سبب گنے کی فصل میں چھپ گئے ہیں، اغوا کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں:خوشخبری۔۔ترکی کی فلم ’’کلیاس ٹو‘‘ پہلی مرتبہ پورے پاکستان میں ریلیز ہوگی