ہائی سپیڈ ڈیزل 14 روپے سستا، پیٹرول کی قیمت برقرار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )اگلے 15 دنوں کیلئے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ، ہائی سپیڈ ڈیزل 14 روپے سستا کر دیا گیا جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیز ل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے ہوگئی۔
پیٹرول کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے ، پیٹرول کی قیمت 263 روپے 45 پیسے پر برقرار رہے گی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آئندہ 15 روز کیلئے کیا گیا ہے۔
ڈیزل کےبعدمٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑی کمی کر دی گئی، مٹی کے تیل کی قیمت میں12روپے 32 پیسےفی لیٹر کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 180روپے54پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت192روپے86پیسے فی لیٹر مقررتھی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں شاندار فائر پاور کا مظاہرہ