نیشنل نیوکلئیر ڈیٹیکشن آرکیٹیکچر،ریونیو ڈویژن،ایف بی آر میں بھرتی،14 امیدوار کامیاب قرار

Dec 15, 2025 | 22:40:PM
 نیشنل نیوکلئیر ڈیٹیکشن آرکیٹیکچر،ریونیو ڈویژن،ایف بی آر میں بھرتی،14 امیدوار کامیاب قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے نیشنل نیوکلئیر ڈیٹیکشن آرکیٹیکچر، ریونیو ڈویژن، ایف بی آر میں بھرتی کیلئے 14 امیدواروں کو کامیاب قرار دیدیا۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے کامیاب امیدواروں کا پبلک نوٹس جاری کر دیا ہے اور سپروائزر (گریڈ 16) این این ڈی اے، ریونیو ڈویژن، ایف بی آر میں بھرتی کیلئے امیدواروں کی منظوری دیدی ہے۔ایف پی ایس سی کے مطابق کامیاب امیدواروں میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے امیدوار شامل ہیں، جبکہ امیدوار اوپن میرٹ، ویمن کوٹہ، اقلیتی کوٹہ کے تحت منتخب کئے گئے۔

کامیاب امیدواروں میں صباء صادق، راحیل تسلیم، ساجد عثمان، احسن کریم ، کاشف شاہ، سلطانہ جبین، عائشہ، حسن اقبال، عون محمد، احمد علی شاہ، نور العین بی بی، محمد عثمان منصور ، مزمل جاوید اور محمد عمیر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خوشخبری۔۔ترکی کی فلم ’’کلیاس ٹو‘‘ پہلی مرتبہ پورے پاکستان میں ریلیز ہوگی