پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے 5 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)جنگلات کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت نے 5 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی، فارسٹ انفورسمنٹ نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اضافی فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔
لکڑی مافیا کے خلاف کارروائی کے لیے جنگلات محکمہ کو اضافی وسائل فراہم کیے جائیں گے، جنگلات کے تحفظ کے لیے فورس کی اپ گریڈیشن بھی ہوگی۔
پٹرولنگ، گاڑیوں اور سازوسامان خریدا جائے گا، جنگلاتی جرائم روکنے کے لیے نگرانی اور نفاذ کا نظام بہتر بنایا جائے گا۔
حکومت کا جنگلات کا رقبہ بڑھانے اور ماحولیاتی تحفظ دیا جائے گا، حکام کے مطابق جنگلات کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں شاندار فائر پاور کا مظاہرہ