وزیراعظم کا اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی پر اظہار اطمینان

Dec 15, 2025 | 19:30:PM
وزیراعظم کا اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی پر اظہار اطمینان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 50 بیسس پوائنٹس میں کمی پر اظہار اطمینان کیا گیا ہے، اقدام کو کاروباری برادری اور عام آدمی کی بہتری کا پیش خیمہ قرار دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی اور سیکریٹری خزانہ اور انکی ٹیم پاکستان کہ معاشی ترقی کیلئے کوششوں پر لائق تحسین ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام ہے اور پاکستان ترقی کی سمت میں گامزن ہے، معاشی استحکام کیلئے کاروباری برادری اور عوام نے قربانیاں دیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ الحمدللہ معاشی بہتری سے عوام کو جس قدر ممکن ہے، ریلیف فراہم کر رہے ہیں، شرح سود میں کمی اور قرضے کم لاگت پر ملنے سے چھوٹے و درمیانے پیمانے کے کاروبار سب سے زیادہ مستفید ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں :پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں شاندار فائر پاور کا مظاہرہ