کراچی: 5 برس قبل پشند کی شادی کرنیوالے شخص کی لاش برآمد

Dec 15, 2022 | 12:42:PM
کراچی: 5 برس قبل پشند کی شادی کرنیوالے شخص کی لاش برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں ایک شخص کی گلا کٹی لاش ملی ہے، مقتول نے پانچ سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس کے مطابق لاش پانی کے ٹینک سے ملی، مرنے والے کی شناخت 25 سال کے عمران کے نام سے ہوئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، لاش دو روز پرانی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی، پولیس اہلکار کی لڑکی سے مبینہ زیادتی

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ عمران 5 سال قبل مردان میں پسند کی شادی کرکے کراچی منتقل ہوا تھا، بیوی واقعہ کے روز کورنگی میں اپنے میکے گئی ہوئی تھی اور جب واپس آئی تو شوہر کی لاش گھر میں پانی کے ٹینک سے ملی۔

پولیس کے مطابق مقتول کو پہلے گھر کی چارپائی کے پائے سے سر پر ضربیں ماری گئیں پھر تیز دھار آلے سے گلا کاٹا گیا۔ پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔