بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی سج دھج۔۔۔ سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع

Dec 15, 2021 | 18:12:PM
نائب صدر، مسلم لیگ ن، مریم نواز، سج دھج، سوشل میڈیا، بحث کا آغاز
کیپشن: مریم نواز، اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں سج دھج پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by HAUTE VIBEZ (@thehautevibez)

سوشل میڈیا مخالف کیمپس کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی ، کوئی کہتا دکھائی دے رہا ہے کہ دلہن سے زیادہ تو ساس کی تیاری کے چرچے ہیں کسی ناقد نے یہ لکھا کہ ساس نے بن سنور کر بہو کے حصے کی ساری توجہ اپنی جانب مرکوز کروالی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by HAUTE VIBEZ (@thehautevibez)

ایک صارف نے لکھا کہ ساس اتنا زیادہ تیار ہوگئی کہ کوئی دلہن کی طرف تو دیکھ ہی نہیں رہا۔تنقید کرنے والوں کے طنز کے تیر کے جواب میں (ن )لیگ کی حمایتی ایک خاتون نے لکھا کہ بس ساس بے رنگ لباس پہن کر کونے میں کھڑی ہوجائیں تو سب مطمئن ہوجائیں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by HAUTE VIBEZ (@thehautevibez)

یہ بھی پڑھیں: بیٹری چلے گی پورا ہفتہ۔۔ فون چارجنگ کا جھنجھٹ ختم

View this post on Instagram

A post shared by HAUTE VIBEZ (@thehautevibez)

خیال رہے کہ مریم نواز اپنے بیان بیٹے کی شادی پر توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔جنید صفدر کی مہندی کی تقریب کے لیے انہوں نے بھارتی ڈیزائنر ابھینو مشرا کے تیار کردہ دلکش لباس کا انتخاب کیا، قوالی نائٹ میں مریم نواز نے ڈیزائنر سائرہ شکیرا کا دلکش لباس زیب تن کیا۔مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کی زندگی کے سب سے اہم اور خوشی کے موقع پر مشہور ڈیزائنر نومی انصاری کے ڈیزائین کیے ہوئے سبز رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by HAUTE VIBEZ (@thehautevibez)

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کی چھٹیوں سے قبل ہی طلبا کے لئے ایک اور مشکل پید ا ہوگئی