بھارتی اداکارہ کی خودکشی یا قتل؟ شوہر گرفتار

Dec 15, 2020 | 18:05:PM
 بھارتی اداکارہ کی خودکشی یا قتل؟ شوہر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چترا کے شو ہر کی گرفتاری گزشتہ چند روز کے دوران کی گئی تحقیق پر عمل میں لا ئی گئی  ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی شوبز انڈسٹری کی 28 سالہ اداکارہ و میزبان چترا کمراج نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔

تفصیلا ت کے مطابق تامل ٹی وی کی معروف اداکارہ چترا کمراج 9 دسمبر کی صبح اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔تاہم حالیہ میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی کہ چترا اور ہیمنتھ نے دو ماہ قبل اپنی شادی رجسٹرڈ کروائی تھی جبکہ وہ آئندہ ماہ جنوری میں روایتی انداز میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے۔ چترا کے اہلِ خانہ نے ہیمنتھ کے خلاف شادی کے گھنائونے کھیل کا الزام عائد کیا اور اس کیس میں تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اب پولیس کا کہنا ہے کہ چترا کے شوہر ہیمنتھ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان کے خلاف خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔