ہڑتال بدستورجاری، ختم ہونے کی خبریں بے بنیادہیں؛محمداویس چوہدری
مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال ختم نہیں ہوگی،ٹرانسپورٹرز یکجہتی برقرار رکھیں،صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن محمد اویس چوہدری نے ہڑتال ختم ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قراردے دیا۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن محمد اویس چوہدری کاکہناہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال بدستور جاری ہے اورمطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال ختم نہیں ہوگی،مطالبات پر تاحال کوئی حتمی پیش رفت نہیں ہوئی،ٹرانسپورٹرز یکجہتی برقرار رکھیں۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن محمد اویس چوہدری کاکہناہے کہ مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال ختم نہیں ہوگی،ٹرانسپورٹرز اپنے مطالبات اور مؤقف پر مکمل طور پر قائم ہیں،حکومت سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں،حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونامزیدسستا؛فی تولہ قیمت کہاں تک گرگئی؟
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن محمد اویس چوہدری کامزیدکہناہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں، صرف اتحاد کی مستند اطلاعات پر اعتماد کریں،تمام مطالبات تسلیم ہوں گے تو ہی ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ ہوگا۔