ہیلی کاپٹر حادثہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کل صوبے میں یوم سوگ منانے کا اعلان

Aug 15, 2025 | 17:48:PM
ہیلی کاپٹر حادثہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کل صوبے میں یوم سوگ منانے کا اعلان
کیپشن: علی امین گنڈاپور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف 2پائلٹس سمیت 5افراد کی شہادت پر کل صوبے میں یوم سوگ منانے کا اعلان کر دیا، کل صوبے میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ شہدا کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائےگا، ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ہیلی کاپٹر میں سوار افراد نے دوسروں کو بچانے کیلئے اپنی جانیں قربان کیں،یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں ان کی قربانی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا امیرترین شخص کون؟ارب پتی بزنس ٹائیکون کی فہرست منظر عام پر آگئی