صنعتی اور سپیشل اکنامک زونز کیلئے ایک پوانیٹ پر بجلی فراہمی میں بڑی پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)پاور ڈویژن نے صنعتی و خصوصی اقتصادی زونز کو ایک پوائنٹ پر بجلی کی فراہمی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نیپرا کے فیصلے کے مطابق فوری اقدامات کی ہدایت دے دی۔
وفاقی وزیر سردار اویس لغاری نے ہدایت کی ہے کہ کمپنیوں کو زونز کی انتظامیہ سے رابطہ کر کے معاہدے فوراً فائنل کرنے چاہئیں۔
نیپرا نے 11 اگست کو مشاورت کے بعد ان زونز کو ایک پوائنٹ پر بجلی فراہمی کی منظوری دی تھی، اس اقدام سے بجلی کی بلنگ اور فراہمی کے عمل میں شفافیت آئے گی اور تقسیم کار کمپنیوں کی غیر ضروری مداخلت و کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔
پاور ڈویژن نے کابینہ سے اجازت کے بعد 25فروری کو نیپرا میں ان زونز کو ایک پوائنٹ پر بجلی فراہمی سے متعلق درخواست دی تھی،نیپرا نے مشاورت کے بعد 11اگست کو ان زونز کے ساتھ گفت و شنید کی بنیاد پر حتمی معاہدے کرنے کی ہدایت دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور
وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری کی جانب سے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو سپیشل اکنامک زونز اور انڈسٹریل اسٹیٹس کے ساتھ فوری عمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔