پروین اکبر کی جانب سےٹام بوائے کہنے پرصنم سعیدکاردعمل بھی آگیا

Aug 15, 2025 | 11:07:AM
پروین اکبر کی جانب سےٹام بوائے کہنے پرصنم سعیدکاردعمل بھی آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ پروین اکبر کی جانب سے لڑکی کم لڑکا زیادہ کہے جانے کے بعد اداکارہ صنم سعید کا مبہم انداز میں دیا گیا ردعمل وائرل ہوگیا۔
24  نیوز کے پروگرام کے دوران پروین اکبر نے صنم سعید سے متعلق رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ صنم سعید بہت اچھی اداکارہ ہیں لیکن نہ جانے کیوں یہ مجھے لڑکی کم لڑکا زیادہ لگتی ہیں؟ صنم سعید مجھے ٹام بوائے جیسی لگتی ہیں ۔ 


پروین اکبر کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد اب صنم سعید کی جانب سے انگریزی لفظ’’آنٹی‘ ‘اور’’انٹرپرینیور‘‘ سے بنائے گئے نئے اصطلاحی لفظ ’’آنٹی پرینیور‘‘ کوانسٹا اسٹوری پر شیئر کیا گیا ہے۔


صنم سعید کی انسٹااسٹوری میں ایک خاتون کی تصویر پر ’’ آنٹی پرینیور ‘ ‘کے ساتھ ساتھ اس اصطلاح کا مطلب بھی درج ہے،یعنی کوئی ایسی بڑی عمر کی آنٹی جو کسی دوسری عورت کی ذاتی زندگی یا کام میں مداخلت کرتی ہیں۔


اس سٹوری سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کہتے نظر آئے کہ صنم سعید کی سٹوری کا رخ پروین اکبر کی طرف تھا،ایک صارف نے صنم کی سٹوری پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ’’آنٹی کو جواب دیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:ڈمپل کوئین ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل
نوش مغل نامی صارف نے لکھا کہ آنٹی کو فضول رائے نہیں دینی تھی صنم سعید بہت گریس فل ہیں۔
ایک صارف نے لکھا آنٹی اس اسٹوری سے جل جائیں گی ،ثنا نامی صارف نے لکھا کہ بہترین جواب ، مجھے پتا ہے یہ جواب کس کو دیا گیا۔