سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

Aug 15, 2023 | 10:17:AM
تحریک انصاف کو ایک او بڑا سیاسی جھٹکا، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیرصمصام بخاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کو ایک او بڑا سیاسی جھٹکا، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیرصمصام بخاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ صمصام بخاری نے 9مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تشدد کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے، یہ ملک ہماراہے، یہ ادارے ہمارے ہیں، ہمیں ملکر کام کرنا ہے، تحریک انصاف سے لاتعلقی اور اسے چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: سابق امریکی صدر پر فرد جرم عائد

صمصام بخاری نے سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیرترین سےملاقات کی ہے۔ ملاقات میں مرکزی رہنماعون چوہدری، نعمان لنگڑیال اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ صمصام بخاری پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔