امریکا میں بارودی سرنگ سے دھماکا، 5 افراد ہلاک

Aug 15, 2023 | 08:47:AM
America, landmine, explosion, 5 people, dead, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر پٹسبرگ میں بارودی سرنگ پھٹنے  باپ، بیٹے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دھماکے سے 3 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ ایک درجن سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے،3 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، دھماکے سے اردگر کے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے دوران 57 فائر فائٹرز کی حالت بھی غیر ہوگئی جنہیں موقع پر طبی امداد دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا تقرر، وزیراعلیٰ اور اپوزیشن مذاکرات کا اگلا دور کل ہوگا

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق پٹسبرگ میں 15 سالوں کے دوران بارودی سرنگ  کے دھماکے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔