کیا شاہد آفرید ی اپنی سیاسی جماعت بنانے جا رہے ہیں؟شہزا د را ئے نے حقا ئق وا ضح کر دیئے

Aug 15, 2021 | 19:38:PM
کیا شاہد آفرید ی اپنی سیاسی جماعت بنانے جا رہے ہیں؟شہزا د را ئے نے حقا ئق وا ضح کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ  ڈیسک) گلوکار شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ میں شاہد آفریدی کو مجبور کرتا رہا لیکن وہ نہیں مانے اور ان کا کہنا تھا کہ میں کوئی پارٹی نہیں بنانا چاہتا۔

تفصیلات کے مطًابق شاہد آفریدی گلوکار شہزاد رائے کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک شو میں شریک ہوئے جہاں دونوں شخصیات نے سیاست میں انٹری سے متعلق گفتگو کی۔شو کے دوران شہزاد رائے نے بتایا کہ میں راستے میں شاہد آفریدی سے گزارش کر رہا تھا کہ وہ سیاسی جماعت بنا لیں۔

شہزاد رائے کے مطابق شاہد آفریدی کا ماننا ہے کہ انصاف اور تعلیم دو اہم اور بنیادی چیزیں ہیں جس پر میں نے شاہد آفریدی سے کہا کہ انصاف پر ایک سیاسی جماعت بنائی جا چکی ہے، اب ایجوکیشن پر برائے مہربانی آپ ایک پارٹی بنائیں۔شہزاد رائے کی خواہش پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شہزاد رائے مجھے مشورے دے رہے ہیں، وہ خود بھی آئیں، شہزاد خود یہ کام کیوں نہیں کرتے؟

سابق کپتان کی پیشکش پر شہزاد رائے نے جواب دیا کہ اگر شاہد آفریدی سیاسی جماعت بناتے ہیں تو میں ان کی پارٹی جوائن کر لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:پا کستا ن کی سب سے پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل پر بننے والی ٹیلی فلم کا پہلا ٹیزر جاری