ٹانگوں اور پنڈلیوں کے درد  کا آسان علا ج 

Aug 15, 2021 | 19:24:PM
ٹانگوں اور پنڈلیوں کے درد  کا آسان علا ج 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)پیروں اور ٹانگوں کے اکڑنے کا مسئلہ عموما جسم میں پانی کی کمی یا یا مسلز پر دباؤ کے نتیجے میں ہوتا ہے مگر کئی بار اس کی وجہ زیادہ سنگین ہوسکتی ہے جیسے بلڈ کلاٹس، اعصاب کا دب جانا یا کسی منرل کی کمی۔

تفصیلات کے مطابق اس سے بچاؤ اور علاج زیادہ مشکل بھی نہیں بلکہ چند آسان چیزوں سے ایسا کیا جاسکتا ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ دن بھر میں مناسب مقدار میں پانی پیا جائے، اگر پہلے ہی ٹانگوں میں اس مسئلے کا سامنا ہے تو بھی مناسب مقدار میں پانی پینا اس تکلیف میں کمی میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔4 اہم اجزا کیلشیئم، پوٹاشیم، میگنیشم اور سوڈیم کی کمی بھی مسلز کے کھچاؤ کا باعث بنتی ہے، تو جسم میں ان کا توازن برقرار رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔

ما ہرین کہتے ہیں کہ سیب کے سرکے کا استعمال بھی اس مسئلے سے نجات میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، کیونکہ اس میں اہم اجزا سوڈیم، میگنیشم اور پوٹاشیم موجود ہوتے ہیں، جبکہ یہ جسم کے مختلف سیالز کا توازن برقرار رکھنے اور ڈی ہائیڈریشن کی بھی روک تھام کرتا ہے۔جب ایک مسل اکڑ جائے تو عموماً دوران خون کم ہوجاتا ہے جس سے آکسیجن اور دیگر اہم اجزا کی کمی ہونے لگتی ہے، متاثرہ حصے کی مالش سے دوران خون کو بحال کیا جاسکتا ہے، مسلز کو سکون اور درد میں کمی لائی جاسکتی ہے، مالش کو اس مسئلے سے بچاؤ کی تدبیر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔کسی گرم پیڈ کو بھی متاثرہ حصے پر لگانے سے دوران خون کو بڑھایا جاسکتا ہے، جبکہ آئس پیڈ سے متاثرہ حصے کو سن کرکے سوجن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

 تاہم یہ طریقہ کار ذیابیطس، مائیگرین یا دیگر طبی امراض کے شکار افراد کے لیے مناسب نہیں کیونکہ اس سے ٹانگیں سن ہوسکتی ہیں۔ٹانگوں کے اکڑنے کا مسئلہ مسلز کے کم استعمال کی وجہ سے بھی ہوتا ہے، اگر آپ اپنے دفتری امور کی وجہ سے زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو کوشش کریں کہ ہر گھنٹے بعد کچھ سیکنڈز کے لیے کھڑے ہوجائیں اور جتنا ممکن ہوسکے چہل قدمی کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پا کستا ن کی سب سے پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل پر بننے والی ٹیلی فلم کا پہلا ٹیزر جاری