سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ،نرخ ایک بار پھر پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئے

Apr 15, 2026 | 14:05:PM
  سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ،نرخ ایک بار پھر پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے،نرخ ایک بار پھر پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئے۔

سونے کے فی تولہ نرخ 3 ہزار 500 روپے بڑھنے سے نئی قیمت 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 1 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 637 روپے ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں  فی اونس سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 811 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

سونے کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ہی ملک میں چاندی بھی مہنگی ہو گئی، فی تولہ قیمت میں 144 روپے کے اضافے سے چاندی کی نئی قیمت 8404 روپے  اور 124 روپے کے اضافے سے 10 گرام چاندی کی قیمت 7205 روپے کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم سبسڈی کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں مزید 63 ارب روپے کی کٹوتی کا فیصلہ