ویڈیوبنانے کا جنون ، 19 سالہ لڑکی تیز رفتار بائیک سے گر کر ہلاک،دوست کی حالت تشویشناک

Apr 15, 2026 | 12:23:PM
ویڈیوبنانے کا جنون ، 19 سالہ لڑکی تیز رفتار بائیک سے گر کر ہلاک،دوست کی حالت تشویشناک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں 19 سالہ لڑکی تیز رفتار بائیک چلاتے ہوئے ویڈیو بنانے کے شوق میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خوفناک حادثہ غازی آباد شہر میں پیش آیا جس میں لڑکی اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی جب کہ اس کا دوست تشویش ناک حالت میں ہسپتال میں داخل ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی شناخت اقرا کے نام سے ہوئی اور اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر اس کا دوست ہاشمی نامی نوجوان موجود تھا جو ویڈیو بنارہا تھا۔

پولیس کے مطابق حادثے سے چند لمحے پہلے ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں  اقرا کو موٹر سائیکل کو تیز رفتاری میں چلاتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دونوں نے ہیلمٹ بھی نہیں پہنے ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:بڑی خوشخبری!حکومت نے ایک اور ہاؤسنگ کالونی کی منظوری دے دی،جانیے کون کون اہل

میڈیا رپورٹس کے مطابق اطلاعات ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار  فوری موقع پر پہنچ گئے اور دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے اقرا کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اقرا 12ویں جماعت کی طالب علم تھی اور پولیس میں بھرتی ہونا چاہتی تھی جب کہ دونوں نوجوان  بغیر بتائے گئے تھے۔