سندھ کابینہ کااہم اجلاس کل ہوگا، 21 نکاتی ایجنڈا جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی)سندھ کابینہ کا اجلاس کل وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت ہوگاجس کا 21 نکاتی ایجنڈا جاری کردیاگیا۔
سندھ کابینہ کے اجلاس میں وزراء، مشیر،معاونین اور سرکاری افسران شرکت کریں گے۔
اجلاس میں سانحہ گل پلازہ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پر اہم فیصلہ ہوگا،ٹرانسپورٹرز کو پیٹرولیم کی مد میں سبسڈی کی منظوری دی جائے گی،چینی صوبے ہوائی کے ساتھ یادداشت ناموں پر دستخط کی منظوری بھی دی جائے گی۔
اجلاس میں لیاری ندی کو لیاری ٹاؤن کے سپرد کرنےاورمعذور کوٹہ پر سرکاری ملازمین کی بھرتی کی منظوری بھی دی جائے گی،سٹوڈنٹس اٹینڈنٹ مانیٹرنگ سسٹم کے بارے میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔
سندھ کابینہ کے اجلاس میں20 ہزار گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس جامعات میں تقسیم کی منظوری دی جائے گی،انٹر میڈیٹ بورڈز میں بھرتیوں کے مسودے ،سندھ کے بڑے روڈز پر ٹول ٹیکس کے نفاذاوروفاقی وومن پراپرٹی ایکٹ پر عمل کی منظوری بھی دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی غیر ملکیوں سے شادی کے لیے نئے قواعد جاری
اجلاس میں یونیسیف کے ساتھ یاداشت نامے،روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے لیئے سندھ کے مالی شیئر ز،خصوصی افراد کے لیے ایڈوائزری کونسل کی از سر نو تشکیل اوراینٹی انکروچمنٹ فورس میں بھرتیوں کے بارے میں مسودے کی منظوری بھی دی جائےگی ۔