کراچی میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا 29 اپریل سے آغاز 

Apr 15, 2026 | 08:41:AM
 کراچی میں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا 29 اپریل سے آغاز 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر راشد)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات برائے 2026 کا آغاز 29 اپریل سے ہوگا۔
انٹرمیڈیٹ حصہ اول، حصہ دوم اور حصہ اول و دوم باہم کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ،سائنس جنرل، آرٹس ریگولر اور ہوم اکنامکس گروپس کے پرائیویٹ امیدواروں اور آرٹس پرائیویٹ گروپ کے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز تیارہوگئے ہیں۔
امتحانات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز بتائیں گئے پتوں پر ارسال کر دیے گئےہیں،ایسے امیدوار جنہیں 25اپریل تک ایڈمٹ کارڈز موصول نہ ہوںوہ 27اپریل سے اپنے ایڈمٹ کارڈز کی نقول بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی تیل پر عائد پابندیوں میں دی گئی عارضی نرمی میں توسیع نہیں کی جائے گی:امریکا

ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرنے کے لئے متعلقہ دستاویزات امتحانی فارم اور فیس جمع کرانے کی رسید، رجسٹریشن کارڈ یا رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی رسید اور میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی لانا ضروری ہے۔