اسرائیل اور لبنان مذاکرات میں اہم پیشرفت، فریقین براہ راست مذاکرات پر رضامند

Apr 15, 2026 | 08:16:AM
اسرائیل اور لبنان مذاکرات میں اہم پیشرفت، فریقین براہ راست مذاکرات پر رضامند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی زیر صدارت اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے باہمی طور پر طے شدہ وقت اور مقام پر براہِ راست مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امید ہے مذاکرات ایک امن معاہدے تک پہنچیں گے،اسرائیل نے دیگر مسائل کے حل اور امن کے حصول کے لیےبراہِ راست مذاکرات کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

لبنان نے جنگ بندی اور انسانی بحران سے نمٹنے کے اقدامات کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:جنسی زیادتی کےالزامات: امریکا کے2 اراکین کانگریس مستعفی

دوسری طرف لبنان پر اسرائیل کے حملے اب بھی جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 افراد جاں بحق ہوئے۔