پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

Apr 15, 2023 | 13:04:PM
ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا
کیپشن: 17 اپریل کو سیریز کا تیسرا میچ بھی قذافی سٹیڈیم جبکہ چوتھا اور پانچواں ٹی 20 میچ 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ 
سورس: پی سی بی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

   گزشتہ روز پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 88 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دیا، قومی ٹیم کی جانب سے نوجوان بیٹر صائم ایوب اور فخر زمان نے 47، 47 رنز کی اننگز کھیلیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی 20 میں 88 رنز سے شکست دے دی

183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور گرین شرٹس نے 88 رنز سے میچ باآسانی جیت لیا۔

واضح رہے کہ 17 اپریل کو سیریز کا تیسرا میچ بھی قذافی سٹیڈیم جبکہ چوتھا اور پانچواں ٹی 20 میچ 20 اور 24 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔