حماس قیادت کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی کی راہ میں رکاوٹ دور کر دیگا: نیتن یاہو

Sep 14, 2025 | 10:32:AM
حماس قیادت کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی کی راہ میں رکاوٹ دور کر دیگا: نیتن یاہو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ قطر میں مقیم حماس قیادت کا خاتمہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ روکنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دور کر دے گا۔

نیتن یاہو نے یہ الزام بھی لگایا کہ قطر میں حماس قیادت نے غزہ معاہدے میں رکاوٹیں ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیں:کامیڈین جانی لیور کے متعلق 10 دلچسپ حقائق

واضح رہے کہ اسرائیل نے 9 ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

اس حملے میں چھ افراد شہید ہوئے تھے، حماس کے مطابق قیادت کا کوئی فرد شہدا میں شامل نہیں تھا، شہید ہونے والوں میں سینئر حماس رہنما خلیل الحیا کے بیٹے اور معاون بھی شامل تھے۔