میکسیکو میں 3 گاڑیوں کے ٹکرانے سے 15 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )میکسیکو میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں پیش آیا جہاں مختلف گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:حیرت انگیز کرشمہ،قوت سماعت صرف ایک انجکشن سے بحال
رپورٹ کے مطابق حادثہ میکسیکو کے شہر میریڈا اور کیمپ چے کے درمیان ہائی وے پر ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر کے باعث پیش آیا۔
ریاست یوکاٹن کے گورنر نے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں اور ان کی مدد کریں گے۔