لاہور: مضر صحت دہی بھلے کھانے سے 2 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین)لاہور کے علاقے ہنجروال میں مضر صحت دہی بھلے کھانے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
مضر صحت دہی بڑے کھانے سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق ہنجروال میں زہریلے دہی بھلے کھانے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
تینوں افراد نے ایک ہی جگہ سے دہی بھلے کھائے تھے، تنیوں افراد کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 2 افراد جانبر نہ ہوسکے ۔
یہ بھی پڑھیں:حیرت انگیز کرشمہ،قوت سماعت صرف ایک انجکشن سے بحال
جاں بحق افراد کی شناخت ہونے 56 سالہ محمد اشرف اور 30 سالہ محمد سجاد ہوئی۔
پولیس کے مطابق 24 سالہ علی شیر ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہے ۔
جاں بحق دونوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں ہیں۔
جاں بحق افراد کے پوسٹ مارٹم کے بعد قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔