ممبئی ائیرپورٹ حکام کی غفلت ،شدید بارش میں جہاز کو لینڈنگ کی اجازت دیدی

Sep 14, 2023 | 22:08:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ممبئی ائیرپورٹ حکام کی غفلت ،شدید بارش میں جہاز کو لینڈنگ کی اجازت دیدی، جس کے باعث طیارہ کریش ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی ائیرپورٹ نے شدید بارش میں چارٹر طیارہ  کو لینڈنگ کی اجازت دیدی، چارٹر طیارہ حد نگاہ کم ہونے کے باعث لینڈنگ کے دوران کریش ہو گیا ،کریش لینڈنگ کے باعث طیارے میں  سوار چھ مسافر اور دو سٹاف ممبر زخمی ہو گیے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ۔۔نئی قیمت؟

نجی کمپنی کا طیارہ رن وے 27 پر شدید بارش میں لینڈنگ کر رہا تھا،کریش لینڈنگ کے باعث ممبی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریش معطل کردی گئی۔