سائفرکیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری 

Sep 14, 2023 | 18:54:PM
سائفرکیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری 
کیپشن: عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا،خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اس بات سے نظر نہیں پھیرنی چاہئے کہ یہ ایک ٹاپ سیکرٹ کیس ہے،چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی مقدمے میں ایک کردار کے تحت نامزد ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف کافی مجرمانہ مواد موجود ہے۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فیصلے میں کہاہے کہ ایف آئی آر کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی دفعہ 5 اور 9 کے تحت جرم کا ارتکاب کیا،چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی نے ناقابل ضمانت جرم کا ارتکاب کیا،چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کیلئے ریکارڈ ہی کافی ہے،لہٰذاچیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں.

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کا فیصلہ؟نگران حکومت کا بڑا اعلان