پیوٹن کاعمران خان سے ٹیلیفون رابطہ،افغانستان کی صورتحال پر بات چیت

Sep 14, 2021 | 20:29:PM
 پیوٹن کاعمران خان سے ٹیلیفون رابطہ،افغانستان کی صورتحال پر بات چیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ۔ افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی تعلقات پر بات چیت۔

ترکی اردو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں امن دراصل خطے اور علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لئے ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت کا افغان شہریوں کی مدد کا اعلان۔طالبان حکومت کیلئے ہمارے پاس کچھ نہیں۔ایس جے شنکر