بھارت کا افغان شہریوں کی مدد کا اعلان۔طالبان حکومت کیلئے ہمارے پاس کچھ نہیں۔ایس جے شنکر

Sep 14, 2021 | 19:46:PM
 بھارت کا افغان شہریوں کی مدد کا اعلان۔طالبان حکومت کیلئے ہمارے پاس کچھ نہیں۔ایس جے شنکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی) بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے افغان شہریوں کی مدد کا اعلان کیا ہے مگر اس سلسلے میں افغانستان میں طالبان کی حکومت کے لئے کسی مالی مدد کا وعدہ نہیں کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کے موضوع پر اقوام متحدہ کے ایک اجلاس میں تقریر کے دوران جے شنکر نے ایک بار بھی طالبان کا ذکر نہیں کیا۔جبکہ بھارتی اخبار کے مطابق انڈیا نے افغانستان کے بحران کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے کلیدی کردار کی حمایت کی ہے۔ایس جے شنکر نے عالمی برادری سے کہا کہ افغانستان میں کافی سنجیدہ صورتحال پیدا کی گئی ہے۔انڈیا افغان شہریوں کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ ہم نے ماضی میں بھی ایسا کیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔کنجوس شوہر سے تنگ بیوی نے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ گئے