ایران،2فرانسیسی شہریوں کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں طویل قید کی سزا

Oct 14, 2025 | 18:57:PM
ایران،2فرانسیسی شہریوں کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں طویل قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران کی عدالت نے دو فرانسیسی شہریوں کو اسرائیل اور فرانس کیلئے جاسوسی کے الزام میں طویل قید کی سزائیں سنا دی۔

عالمی نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان میں ملزمان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے تاہم ان پر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات بتائی گئی ہے۔ان ملزمان پر فرانسیسی خفیہ اداروں کو ایران کی اہم اور حساس معلومات فراہم کرنے اور قومی سلامتی کے خلاف سازش اور صیہونی حکومت کے ساتھ خفیہ تعاون کے الزامات بھی لگائے گئے۔ایرانی عدلیہ کے مطابق دونوں غیر ملکی شہریوں کو مختلف دفعات کے تحت متعدد سزائیں سنائی گئی ہیں جو مجموعی طور پر طویل قید پر مشتمل ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ غزہ جنگ کے دوران حماس کی مدد کرنے پر اسرائیل نے ایران کے عسکری کمانڈرز اور ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنایا تھا،

جس پر ایران نے ملک میں موجود اسرائیلی جاسوسوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کیا اور متعدد ملزمان کو سزائے موت دی۔

فرانس نے پہلے بھی ایران پر الزام لگایا تھا کہ وہ غیر ملکیوں کو بطور “سیاسی یرغمال” استعمال کرتا ہے اور تازہ واقعے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور افغانستان آج سرحد پر نہیں گراؤنڈ میں ٹکرائیں گے