فیسکو کا زرعی صارفین کے لیے بڑا ریلیف

Oct 14, 2025 | 18:34:PM
 فیسکو کا زرعی صارفین کے لیے بڑا ریلیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی( فیسکو )کا زرعی صارفین کے لیے بڑا ریلیف،فیسکو نے 53 ہزار زرعی صارفین کو بلوں کی تاریخ میں توسیع کی اجازت دے دی۔

 فیسکو نے صارفین کو بلوں کی مقررہ تاریخ میں 7 روز کی توسیع کی سہولت فراہم کر دی ہے، صارفین کو مقررہ تاریخ گزرنے سے قبل توسیع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے،فیسکو ہیڈ کوارٹر کی جانب سے تمام سرکلز کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں،بلوں کی تاریخ میں توسیع سے زرعی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ زرعی صارفین کی سہولت کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور افغانستان آج سرحد پر نہیں گراؤنڈ میں ٹکرائیں گے