سندھ میں طلبا کیلئے نیا گریڈنگ سسٹم تیار، 33 نمبروں والا فیل،40 فیصد والا پاس ہوگا

Oct 14, 2025 | 09:55:AM
سندھ میں طلبا کیلئے نیا گریڈنگ سسٹم تیار، 33 نمبروں والا فیل،40 فیصد والا پاس ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈز سندھ نے نویں سے بارہویں جماعت تک نیا گریڈنگ سسٹم تیار کر لیا جو آئندہ تعلیمی سال سے نافذ العمل ہوگا۔

محکمہ کے مطابق نئے نظام کے تحت کل نمبرز اور پرسنٹیج کے بجائے گریڈز کی بنیاد پر نتائج جاری کیے جائیں گے۔

 پاسنگ مارکس میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے انہیں 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیا گیا ہے۔

50 تا 59 فیصد نمبرز لینے والے طلبہ کو ڈی گریڈ ملے گا۔

 60 تا 69 فیصد پر سی گریڈ، 70 تا 74 فیصد پر بی گریڈ، 75 تا 79 فیصد پر بی پلس، 80 تا 84 فیصد پر بی پلس پلس گریڈ ہوگا۔

دوسری طرف  85 تا 89 فیصد پر اے گریڈ، 90 تا 94 فیصد پر اے پلس جبکہ 95 تا 100 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو اے پلس پلس گریڈ دیا جائے گا۔

محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈز کے مطابق نیا گریڈنگ اسٹرکچر بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ ہے اور اس سے طلبہ کی کارکردگی کا منصفانہ انداز میں تعین ممکن ہوگا۔