کراچی والوں کیلئے فی یونٹ بجلی 3 روپے سے زائد مہنگی ہونے کا امکان 

Oct 14, 2023 | 22:29:PM
کراچی والوں کیلئے فی یونٹ بجلی 3 روپے سے زائد مہنگی ہونے کا امکان 
کیپشن: بجلی مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 3 روپے 2پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
 تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کر ادی ،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 35پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ67پیسے فی یونٹ اضافہ بقایا جات کی مد میں کیا جائے ۔
منظور ی کی صورت میں کراچی کے شہریوں پر 35کروڑ 70لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،نیپرا کے الیکٹرک کی سماعت پر 19 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان