شمالی وزیرستان، فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگردہلاک، ایک جوان شہید

Oct 14, 2023 | 21:55:PM
شمالی وزیرستان، فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگردہلاک، ایک جوان شہید
کیپشن: سپاہی عبدالحکیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں 6 دہشتگردجہنم واصل جبکہ 8 زخمی ہو گئے، آپریشن میں سپاہی عبدالحکیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ 8 دہشت گرد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ میچ میں بھارت سے شکست، ڈائریکٹر پاکستان ٹیم مکی آرتھر نے اہم پریس کانفرنس کر ڈالی
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدہوا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی عبدالحکیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد سیکورٹی فورسز کےخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں سرگرم رہے،علاقے سے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا،آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ مکینوں نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان