سونا سستا ہو گیا

Oct 14, 2022 | 17:47:PM
سونا ,سستا,آل سندھ, صرافہ بازار ,ایسوسی ایشن,چاندی
کیپشن: سونا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی،عالمی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر سستاہوکر 1656 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن   کے مطابق ایک تولہ سونا 800 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 47 ہزار 300 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 686 روپے کمی کمی سے 1 لاکھ 26 ہزار 286 روپے کا ہوگیا،ایک تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کمی سے 1560 روپے پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ کاروبای ہفتے کےچوتھے روزملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 48 ہزار 100 روپےتھی،دس گرام سونےکا بھاؤ 1543 روپے اضافے سے ایک لاکھ 26 ہزار 972  روپے مقرر تھی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے 1676 ڈالر فی اونس تھا۔