پی آئی اے کا افغانستان کیلئے فلائٹ آپریشن معطل 

Oct 14, 2021 | 17:27:PM
پی آئی اے افغانستان آپریشن معطل
کیپشن: پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی آئی اے نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر افغانستان کیلئے فلائٹ آپریشن معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ کابل آپریشن فوری طور پرمعطل کیا جارہاہے ۔ اور یہ اگلے احکامات تک معطل رہے گا۔ انہوں مزید بتایا کہ پی آئی اے نے افغانستان سے تقریباً 3 ہزار افراد کا انخلا کیا۔
پی آئی اے حکام نے بتایا کہ طالبان کے افغانستان میں کنٹرول کے بعد قومی ایئر لائن نے خصوصی فلائٹ آپریشن جاری رکھا ۔عملے نے جان پر کھیل کر غیر ملکیوں کو افغانستان سے نکالا۔دوسری جانب طالبان حکومت نے پی آئی اے اور افغان ایئرلائن سے کرایہ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا مطالبہ تھا کہ کابل اسلام آبادکا فضائی کرایہ 15اگست سے پہلے والی سطح پر لے آئیں۔طالبان ترجمان نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں پاکستان اور افغانستان کی قومی ایئرلائنز کو خبر دار کیا گیا ہے کہ کرایہ کم نہ کرنے کی صورت میں دونوں ایئرلائنز پر پابندی لگا دی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘کب ریلیز ہو گی۔۔ تاریخ کااعلان کردیا گیا