ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘کب ریلیز ہو گی۔۔ تاریخ کااعلان کردیا گیا

Oct 14, 2021 | 17:13:PM
ٹیلی فلم ایک ہے نگار کی ریلیز کا اعلان
کیپشن: مائرہ خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی  زندگی پر بنائی گئی ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان  کردیا گیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے روپ میں سکرین پر  دکھائی دیں گی۔ماہرہ خان اور ٹیلی فلم کی پروڈیوسر نینا کاشف سمیت اسے نشر کرنے والے ٹی وی چینل کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹس میں تصدیق کی گئی کہ ’ایک ہے نگار‘ کو 23 اکتوبر کی شب رات 8 بجے اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

ٹیلی فلم’ایک ہے نگار‘ کی کہانی  معروف مصنفہ اور بہت سارے ہٹ ڈراموں کی رائٹر عمیرہ احمد نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات عدنان سرور نے دی ہیں۔

 ٹیلی فلم کو نینا کاشف اور ماہرہ خان نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے اور اسے ’سول فرائے‘ پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے ریلیز کیا  جارہا ہے۔

ٹیلی فلم ایک ہے نگار' میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی   محنت ، جدوجہد  سے عبارت  زندگی اور کیریئر کی کہانی بیان کی گئی ہے  جس میں آنسو بھی ہیں اور غم بھی ، قہقہے بھی ہیں مسکراہٹیں بھی ۔ 

یہ بھی پڑھیں:نور مقدم کیس میں اہم پیش رفت۔۔ 12 ملزموں پر فرد جرم عائد