13منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی۔ 25 افراد جاں بحق

Oct 14, 2021 | 13:39:PM
13منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی
کیپشن: آتشزدگی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،55افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تائیوان میں 13 منزلہ رہائشی عمارت میں رات گئے، اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا،واقعہ کے بعد آگ بجھانے اور عمارت میں پھنسے افراد کو باہر نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں 55 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جب کہ 14 افراد کی لاشیں عمارت سے نکالی گئیں۔

حکام کے مطابق فائر فائٹرز کی جانب سے ابھی بھی عمارت میں سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ آگ اس قدر شدید تھی کہ عمارت کے متعدد فلورز مکمل طور پر تباہ ہوگئے،آگ لگنے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی جب کہ عینی شاہدین کے مطابق رات میں عمارت سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    سونم کپور کے شوہر کو لاہور کی خوبصورتی بھا گئی