سونم کپور کے شوہر کو لاہور کی خوبصورتی بھا گئی۔۔۔

Oct 14, 2021 | 12:48:PM
سونم کپور کے شوہر کو لاہور کی خوبصورتی بھا گئی۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کے شوہر کو لاہور کی خوبصورتی نے متاثر کر دیا، نامور فیشن ڈیزائنر آنند آہوجا کے فیشن برانڈ کی عکس بندی شہر لاہور میں کی ۔

View this post on Instagram

A post shared by Bhaane (@bhaane)

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں آنند آہوجا کی جانب سے اپنے کپڑوں کے برانڈ ’بھانے‘ کا شوٹ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن کی سڑکوں پر کیا گیا، فوٹو شوٹ کی تصویریں بھانے کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئیں جس کے بعد وہ سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Bhaane (@bhaane)

آنند آہوجا کے فیشن برانڈ کیلئے پاکستانی ماڈلز کا انتخاب کیا گیا، فیشن برانڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ انہوں نے لاہور کے علامہ اقبال ٹاؤن میں اپنا فوٹو شوٹ کیا ، شہر کی خوبصورتی نے انہیں خاصہ متاثر کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Bhaane (@bhaane)

خیال رہے کہ آنند آہوجا کا برانڈ بھانے خواتین اور مردوں کے مغربی طرز کے لباس کا برانڈ ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:        شوہر کام نہیں کرتا صرف فلمیں دیکھتا ہے۔۔خاتون نے بڑا قدم اٹھا لیا