شوہر کام نہیں کرتا صرف فلمیں دیکھتا ہے۔۔خاتون نے بڑا قدم اٹھا لیا

Oct 14, 2021 | 12:15:PM
خاتون خلع کے لئے عدالت پہنچ گئی
کیپشن: عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور میں ایک خاتون نےشوہر کے کاروبار نہ کرنے کی بنا پر فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون نے عدالت میں خلع کی بنیاد پرطلاق کا دعوے دائرکر دیا ہے کہ شوہر کوئی کام نہیں کرتا، سارا دن گھر میں فلمیں دیکھتا رہتا ہے اور مجھے محنت مزدوری پر مجبور کرتا ہے ۔

عدالت نے خاتون سے کہا کہ خلع کی بنیاد پر آپ کو شوہر کو سب کچھ چھوڑنا ہوگا۔?
 خاتون سائرہ نے عدالت کو بتایا کہ شوہر نے مجھے دیا ہی کیا ہے پہلے دن سے ہی محنت مزدوری پر لگا دیا میں چھوڑنے کو تیار ہوں،  فیملی عدالت نے خاتون کے وکیل شہباز بھٹی ایڈووکیٹ کو خاتون کا بیان قلمبند کرانے کے لیے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:    موٹر وے پر زیادتی۔۔ واقعہ میں لڑکی بھی شامل۔۔ملزم گرفتار