نصرت جہاں اوریش داس گپتا کا فوٹو شوٹ ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

Oct 14, 2021 | 13:34:PM
بالی ووڈ ادکارہ نصرت جہاں
کیپشن: بالی ووڈ اداکار نصرت جہاں

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اور ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں اور اداکار یش داس گپتا کے فوٹوشوٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نصرت جہاں اور اداکار یش داس گپتا نے ایک ساتھ فوٹوشوٹ کروایا ہے ، تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ دونوں نے اب شادی کرلی ہے۔نصرت جہاں اور یش گپتا کا گزشتہ کئی دنوں سے اپنے تعلقات اور رشتے کے حوالے سے اخبارت، ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پرخوب شور مچا ہوا ہے۔

نصرت اور یش نے ٹی ٹو ٹیلی گراف کیلئے کئی طرح کے ایتھینک آوٹ فٹ میں پوز دئیے ہیں۔ایک تصویر میں نصرت جہاں اور یش گپتا ایک دوسرے کو پیار سے دیکھ رہے ہیں۔تصویریں فین کلبوں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر آن لائن شیئر کی جارہی ہیں۔10 اکتوبر کو یش داس گپتا کی سالگرہ تھی۔ اس موقع پر نصرت جہاں نے سوشل میڈیا پر اداکار کے سلیبریشن کی کچھ تصویروں کو شیئر کیا ، جس کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں نے شادی کرلی ہے اور میاں بیوی کے رشتے میں بندھ چکے ہیں۔

نصرت جہاں نے کچھ دن پہلے اپنے بیٹے کے والد کے نام کا انکشاف کیا تھا۔اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کے بیٹے کا والد کوئی اور نہیں بلکہ یش داس گپتا ہیں ، لیکن بچے کی پیدائش کے وقت لوگوں کا خیال تھا کہ دونوں نے شادی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں:  خوبصورت جوان لڑکی نے کیوں موت کو گلے لگا لیا۔کیا وجہ بنی۔۔؟