موسم نے لی انگڑائی۔۔۔ رات کو کہاں موسم سرد ہوگا۔۔ جانئے

Oct 14, 2021 | 08:45:AM
محمکہ، موسمیات، رات، سرد
کیپشن: رات کو ٹھنڈے موسم میں لکڑیاں جلائی گئیں ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک بھر کے بیشتر اضلاع میں  آج  موسم خشک رہے گا، گلگت بلتستان اور  کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ بلوچستان ، گلگت بلتستان اور  کشمیرمیں  رات کے دوران موسم سرد رہے گا۔

   محکمہ موسمیات  کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد  میں آج موسم خشک رہے گا، جبکہ صوبہ  پنجاب ،خیبرپختونخوا اور سندھ کے کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک  اور میدانی علاقوں میں گرم  رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے   بیشتر   اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں رات کے دوران موسم سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان اور  کشمیرمیں   موسم خشک اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا، جبکہ رات کے اوقات میں موسم سرد ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونانے مزید  28افراد زندگی کی چھین لی۔۔ مثبت کیسز کی شرح  میں کمی